سمندر سے نیلے رنگ کا نایاب جھینگا نکل آیا

سمندر سے نیلے رنگ کا نایاب جھینگا نکل آیا
سمندر سے نیلے رنگ کا نایاب جھینگا نکل آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوزڈیسک ) جھینگا مچھلی پکڑنے والے ایک پیشہ ور شخص نے دنیا کا نایاب نیلے رنگ کا جھینگا پکڑ لیا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایسی جھینگا مچھلی 10یا20لاکھ جھینگوں میں سے ایک ہوتی ہے۔ جھینگا مچھلی پکڑنے والی کمپنی کے مذکورہ ملازم جے لاپلانٹے نے میڈیا کو بتایا کہ نیلے رنگ کا یہ جھینگا پورٹ لینڈ سے تقریباً 10کلومیٹر دور صبح پونے گیارہ بجے اس وقت اچانک پکڑا گیا، جب میری بیٹی نے جال میں کچھ پھنسنے پر اسے اوپر اٹھایا، تو یہ دیکھ کر ہم حیران رہ گئے کہ وہ نیلے رنگ کا جھینگا تھا۔ ماہرین کے مطابق جھینگا مچھلی کا نیلا رنگ بنیادی طور پر پروٹین کی زیادتی کا سبب ہے۔ کمپنی نے فوری طور پر دو پاﺅنڈ وزنی اس جھینگے کو سکائیلر کے نام سے منسوب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسے پکایا نہیں جائے گا بلکہ سکائیلر کو ریاست مینے میں رہنے کے لئے نہایت عمدہ گھر دیا جائے گا، جہاں وہ اپنے جیسی 3 اور نایاب جھینگا مچھلیوں سے ملاقات کرے گی اور اس گھر کو ہر روز صبح 10بجے سے شام 5 بجے تک سیاحوں کے لئے کھولا جائے گا۔

مزید :

تفریح -