جنوبی کوریا نے میچ دیکھنے کے لئے شائقین بنا لئے

جنوبی کوریا نے میچ دیکھنے کے لئے شائقین بنا لئے
جنوبی کوریا نے میچ دیکھنے کے لئے شائقین بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (نیوز ڈیسک) کوریا میں بیس بال میچوں میں شائقین کی کمی پوری کرنے کیلئے روبوٹوں کو سٹیڈیم میں بٹھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ہانوا ایگلز نامی ٹیم اب تک 400 میچ ہار چکی ہے جس کی وجہ سے اس کے مداح سٹیڈیم تک جانے میں دلچسپی کھو چکے ہیں۔ ان مداحوں کو یہ پیشکش کی جارہی ہے کہ وہ گھر بیٹھ کر اپنے کمپیوٹر یا فون سے سٹیڈیم میں بیٹھے روبوٹ کو کنٹرول کرکے اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں۔ شائقین روبوٹ کے منہ پر لگی سکرین میں اپنی تصویر بھی بھیج سکتے ہیں اور اس طرح وہ سٹیڈیم میں بیٹھے نظر آئیں گے۔ ان روبوٹوں کے بازوﺅں کی حرکات و سکنات اور نعروں کو گھر سے کنٹرول کرکے شائقین سٹیڈیم میں موجودگی کا لطف بھی لے سکیں گے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ بھی کرسکیں گے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو شائقین مخالف شائقین کی طنزیہ باتوں سے گھبراتے ہیں۔ وہ روبوٹ کے ذریعے میچ میں اپنی شمولیت باآسانی یقینی بناسکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -