قندیل بلوچ کا سیکیورٹی اور اصل شناختی دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئرکرنیوالوں کیخلاف کاررروائی کیلئے متعلقہ اداروں ، وزارت داخلہ کو خط

قندیل بلوچ کا سیکیورٹی اور اصل شناختی دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئرکرنیوالوں ...
قندیل بلوچ کا سیکیورٹی اور اصل شناختی دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئرکرنیوالوں کیخلاف کاررروائی کیلئے متعلقہ اداروں ، وزارت داخلہ کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے متنازعہ بیانات اور سستی شہرت حاصل کرنے کے حربے استعمال کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ،ایف آئی اے اور ایس ایس پی اسلام آباد سے سیکیورٹی فراہم  کرنے اور اصل شناختی دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئرکرنیوالوں کیخلا ف کارروائی کا مطالبہ کردیا ، یہ مطالبہ ایک خط کے ذریعے کیاگیا۔

 ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ قندیل نے اپنے اصل نام فوزیہ عظیم کے دستخط کے ساتھ لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا کہ ان کے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اَپ لوڈ کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے وہ شدید تناو¿ اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔
قندیل نے خط میں لکھا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے اور انھیں دھمکی آمیز فون کالز آرہی ہیں جبکہ ان کے گھر پر بھی کسی قسم کے کوئی سیکیورٹی انتظامات نہیں ہیں اس لیے سکیورٹی فراہم کی جائے۔
قندیل بلوچ نے حکام سے درخواست کی کہ ان کی دستاویزات نیشنل نادرا اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے کس طرح حاصل کی گئیں اور شوبز میں ان کا امیج خراب کرنے کے لیے اس عمل میں کون سے عہدیدار ملوث ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پرکارروائی کرتے ہوئے ان کی دستاویزات سوشل میڈیا سے ہٹائیں اور اس کام میں ملوث ذمہ داران کو پکڑیں ۔

مزید :

تفریح -