2007 ءمیں بیٹی کی بیماری میری زندگی کے سیاہ ترین دن تھے:جانی ڈپ

2007 ءمیں بیٹی کی بیماری میری زندگی کے سیاہ ترین دن تھے:جانی ڈپ
2007 ءمیں بیٹی کی بیماری میری زندگی کے سیاہ ترین دن تھے:جانی ڈپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )ہالی وڈ کے اداکار جانی ڈپ نے اپنی زندگی کے سیاہ ترین دنوں کی کہانی سے پردہ اُٹھا دیا ہے ۔ جانی ڈپ نے امریکی میگزین پیپلز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2007 ءمیں بیٹی کی بیماری میری زندگی کے سیاہ ترین دن تھے ،اُن دنوں نے میری زندگی بدل دی۔ انہوں نے کہا کہ للی روز اسوقت 7برس کی تھی اور کڈنی فیلر کا شکار ہو گئی تھی ، بیٹی کو 9دن تک شدید تکلیف میں ہسپتال میں پڑے ہوئے دیکھا ۔
یاد رہے کہ جانی ڈپ نے بیٹی للی روز کی صحت یابی کے بعد اگلے سال 2008ءمیں ہسپتال کو 2ملین ڈالر چندہ بھی دیا تھا ۔ ان کی بیٹی کی عمر اب سولہ برس ہے اور وہ بھی شوبز کا حصہ ہیں ۔

مزید :

تفریح -