کوک سٹوڈیو سٹار علی سیٹھی کی تو نکل پڑی ،ہنی سنگھ بھی مداح بن گئے کوک سٹوڈیو کے سزن 10کی دوسری قسط سن کر لنگی ڈانس گانے کے گلوکار بھی خاموش نہ رہ سکے ،تعریفوں کے پل باندھ دیئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوک سٹوڈیو کے چرچے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ہمسایہ ملک بھارت سمیت پوری دنیا میں ہیں ،ہر سیزیزن کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جاتاہے جس کے باعث کوک سٹوڈیو نے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیاہے تاہم یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ اگر کوئی گلوکار اپنی گائیکی کا جوہر اس میں دکھا دے تو وہ مزید دنیا کی نظروں سے چھپا نہیں رہتا بلکہ دنوں میں پوری دنیا میں لوگ اسے جاننے اور پہنچاننے لگ جاتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار علی سیٹھی بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو کہ گائیکی دنیا میں زیادہ شہرت نہیں رکھتے تھے لیکن کوس سٹوڈیو نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ،انہو ںنے عابدہ پروین کے ساتھ بھی کوک سٹوڈیو میں ’رنجش ہی سہی ‘گا کر کئی شائقین کے دل میں گھر لیا تاہم اب کوک سٹوڈیو کا نیا سیز 10آ چکاہے اور اس کی دوسری قسط میں علی سیٹھی نے دھوم مچا دی ہے جس کی آواز سرحد پار بھی پہنچ گئی ہے اور وہ آواز سن کر ہنی سنگھ بھی خاموش نہیں رہے سکے اور علی سیٹھی کی تعریف میں ٹویٹ کر دیا ۔
What a bright n fun song
— Yo Yo Honey Singh (@asliyoyo) August 27, 2017
All three of the vocalist are good but Ali Sethi is best at 3:08 - 3:16 u can have a... https://t.co/U99y6I6hKn
علی سیٹھی نے سیزن 10کی دوسری قسط میں ’تنک دھن ‘نامی گانا گا یا جس میں ان کے ساتھ علی حمزہ اور وقار احسن بھی موجود ہیں تاہم اس گانے کو ہنی سنگھ انتہائی مزیدار کپوزیشن قرار دیتے ہوئے خصوصی طور پر علی سیٹھی کو اپنے ٹویٹ میں مینشن کرتے ہوئے کہا کہ ’تین گلوکار بہترین ہیں لیکن علی سیٹھی نے 3:08منٹ سے لے کر 3:16کمال کر دیاہے ۔‘