انتہا پسند ہندوﺅں کی دھمکیاں‘ عامر خان نے بیوی بچوں کو ممبئی چھوڑنے کی ہدایت کردی
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں بڑھتی عدم رواداری کے خلاف بیان دینے پر انتہا پسند ہندو گروپوں کی دھمکیوں، احتجاج اور گھر کے گھیراﺅکے باعث مسلمان سپر سٹار عامر خان نے اپنی بیوی کرن راﺅ کو بیٹوں آزاد خان اور جنید خان سمیت کچھ عرصہ کیلئے ممبئی چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔ عامر خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق ”مسٹر پرفیکٹ“ کے نام سے مشہور عامر خان نے یہ فیصلہ اپنے خاندان کی حفاظت کے نقطہ نظر سے اٹھایا۔ واضح رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ کیلئے بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ہیں جہاں آر ایس ایس اور بی جے پی کی ایما پر انتہا پسند ہندوﺅں نے عامر خان کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق عامر خان نے کرن راﺅ سے کہا ہے کہ وہ ممبئی میں موجود اپنی بیوی اور بچوں کی حفاظت کے سلسلے میں خاصے فکرمند رہتے ہیں اسلئے انہیں مذکورہ ہدایت دی گئی۔