فنکار کے فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی:راحت فتح علی خان
لاہور(آئی این پی) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، کچھ قواعد و ضوابط ہیں جن کا خیال سب کو رکھنا پڑتا ہے۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرح بھارت میں بھی ان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں مگر میں بھارت سمیت پوری دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں اپنے ملک کی عزت کو تر جیح دیتاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فنکار کے فن کی کوئی سر حد اور حد نہیں ہوتی ۔