بھارت میں انتہاپسندی کیخلاف ایوارڈواپسی مہم، پاکستانی فلمسازبھی شریک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کیخلاف ایوارڈواپسی مہم میں پاکستانی فلمسازبھی شریک سفرہوگئے ۔ پاکستانی ڈائرکٹرخالد حسن نے بھارت کی جانب سے دیاگیاایوارڈبالی ووڈسٹارکودھمکیاں ملنے پرواپس کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خالد حسن خان نے کہا ہے کہ ایوارڈکل بھی جیتاجاسکتاہے مگرآزادی اظہاربہت اہم ہے، اپنا ایوارڈ بالی ووڈ سٹار کو دھمکیاں ملنے پرواپس کررہاہوں۔ پاکستانی ڈائریکٹر کے ایوارڈ واپس کرنے پر بانی صدردہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈائریکٹر کی طرف سے ایوارڈ کا واپس کیا جانا ہمارے دیس کی توہین ہے۔ واضح رہے کہ خالد حسن خان نے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پچھلے برس ایوارڈ جیتا تھا۔