ملائیشین ائیر لائنز سے سیل لگا دی ،ٹکٹوں کا اعلان

ملائیشین ائیر لائنز سے سیل لگا دی ،ٹکٹوں کا اعلان
ملائیشین ائیر لائنز سے سیل لگا دی ،ٹکٹوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور( نیوز ڈیسک)پانچ ماہ میں دو خوفناک فضائی حادثوں میں 537مسافروں کی ہلاکت کا سامنا کرنے والی ملائشین ائیر لائن نے کرایوں میں بے پناہ کمی اور مفت واپسی ٹکٹ دینے شروع کردئیے ہیں تاکہ خوفزدہ مسافروں کو اُس ائیر لائن کے ذریعے سفر کرنے پر مائل کیا جاسکے۔لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ سے کوالالمپوراور دیگر نو مقامی شہروں کے واپسی ٹکٹ کے ساتھ سفر کی پیشکش 570پاﺅنڈ تقریباً96000پاکستانی روپے میں کی جارہی ہے ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مسافروں کو بھی خصوصی رعائتی ٹکٹ دئیے جارہے ہیں۔نہ صرف مسافر خوفزدہ ہوکر اس ائیر لائن کے ذریعے سفر سے گھبرا رہے ہیں بلکہ فضائی عملے کے بھی 200ملازمین نے دگرگوں حالات کے پیش نظر استعفیٰ دے دیا ہے۔جولائی میں ائیر لاین کی پروازMH-17کے حادثہ میں 298افراد جبکہ اس سے پہلے مارچ میں MH370کے حادثہ میں 239افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید :

تفریح -