کنکریٹ سے بنادنیا کا مضبوط ترین لچکدار ٹینٹ تیار

کنکریٹ سے بنادنیا کا مضبوط ترین لچکدار ٹینٹ تیار
کنکریٹ سے بنادنیا کا مضبوط ترین لچکدار ٹینٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انجینئرز نے کنکریٹ کی مدد سے ایک ایسا منفرد خیمہ تیار کر لیا ہے جو نہ صرف لچکدار ہے بلکہ نہایت مضبوط بھی ہے۔اپنی نوعیت کے اس انوکھے ٹینٹ کو میخوں اور رسیوں کی مدد سے زمین میں نصب نہیں کیاجاتابلکہ ایئر پمپ کے ذریعے اس میں ہوا بھری جاتی ہے اور مکمل ہوا سے بھر جانے کے بعد یہ خود بخود سیدھا کھڑا ہو جاتا ہے۔ چاہے آگ لگے یاطوفانی ہوائیںچلیں، شدید بارشیں ہوں یا چلچلاتی دھوپ۔یہ خیمہ مکمل طورپر محفو ظ رہتے ہوئے جوں کا توں کھڑا رہے گا۔

مزید :

تفریح -