بحراوقیانوس پر رات کے پچھلے پہر پراسرار روشنی

بحراوقیانوس پر رات کے پچھلے پہر پراسرار روشنی
بحراوقیانوس پر رات کے پچھلے پہر پراسرار روشنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)ایک بوئنگ طیارہ ہانگ کانگ سے الاسکا کے لنگر کی طرف جا رہا تھا جب رات کے پچھلے پہر طیارے کے پائلٹ اور اس کے ساتھی نے بحراوقیانوس پر سنگترہ نما روشنی دیکھی۔یہ چمک سرخ رنگ کی تھی ابھی تک اس واقعہ کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی لیکن کچھ کے خیال میں یہ روشنی سمندر کی تہہ میں موجود لاوے کی وجہ سے دکھائی دی ہے۔
ڈچ پائلٹ نے بتایا ہے کہ کس طرح انہوں نے دس گھنٹے کی پرواز میں سے پانچ گھنٹے کچھ فاصلے پر انہوں نے بجلی کی سی چمک دیکھی جس کے بعد بیس منٹ تک ایک سنگترہ نما سرخ روشنی دکھائی دیتی رہی جس کی کوئی توجیح نہ ہونے کی وجہ سے پائلٹ پریشان ہو گیا۔پائلٹ نے بتایا کہ گزشتہ رات بحراوقیانوس پر پرواز کے دوران پیش آنے والا یہ واقعہ میرے کیرئیر کا انوکھا واقعہ ہے۔پائلٹ نے کہا کہ ان کے راستے میں ویدر ریڈار نے انہیں کسی طوفان یا بجلی کی چمک کی پیش گوئی نہیں کی۔یہ ایک پراسرار روشنی تھی اسی طرح کی روشنی سکوڈ فشنگ بوٹ پر دیکھی گئی ہے لیکن اس ایریا میں ایسی روشنی سمجھ سے بالا ہے۔جب ہم اس کے قریب پہنچے تو اس روشنی میں شدت آ گئی اور ہمارے نیچے بادلوں میں ایک ڈراﺅنا چمکدار سنگترہ بن گیا حالانکہ یہ دنیا کا وہ حصہ تھا جہاں پانی کے سوا کچھ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
اس پراسرار روشنی کی وجہ جو ہمیں سمجھ میں آئی ہے وہ یہ کہ سمندر کی تہہ میں ایک بڑا لاوا ہے جو کروٹیں لے رہاہے۔پرواز سے پہلے ہم نے ریڈیو کے ذریعے زلزلے کے بارے میں سنا تھا لیکن ہمارے راستے میں چند لاووں کا ہونا کسی ایسی سرگرمی کی خبر نہیں دیتا اگرچہ یہ اطلاع غیر ضروری طور پر زیرآب نئے لاووں کی موجودگی پر موقوف نہ تھی۔پائلٹوں نے بتایا کہ اس روشنی نے ہمیں بے قرار کر دیا تھا جبکہ ہمارے اردگرد کوئی دوسرا طیارہ بھی نہ تھا جو اس نظارے کی تصدیق کرتا۔

مزید :

تفریح -