نصیر الدین شاہ”ایدھی“ بنیں گے

نصیر الدین شاہ”ایدھی“ بنیں گے
نصیر الدین شاہ”ایدھی“ بنیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلمساز حامد سلمان نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے،بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ مرکزی کردار نبھائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلمساز حامد سلمان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی انسان دوست شخصیت کے ذریعے امن، محبت، انسانیت، بھائی چارے کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا معیار بہتر کرنے کیلئے فلم بنائی جا رہی ہے جس کا نام آئی ایم ایدھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ریتک روشن اب پائلٹ بنیں گے

فلم میں ایدھی کے کردار میں نصیر الدین شاہ کو کاسٹ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا اب پاکستان کی فلم انڈسٹری کو مار دھاڑ والی فلموں کے بجائے اچھی اور معیاری فلموں کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے نوجوان نسل کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ فلم اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہا ہوں۔ اس میں حکومت کی کوئی سرپرستی حاصل نہیں ہے۔ فلم کی انکم کا 10 فیصد حصہ ایدھی فاو¿نڈیشن کو دیا جائیگا۔

مزید :

تفریح -