”محبتیں “ کی اداکارہ پریتی جھنگیانی کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دور کر دیا

”محبتیں “ کی اداکارہ پریتی جھنگیانی کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دور کر دیا
”محبتیں “ کی اداکارہ پریتی جھنگیانی کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دور کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کی یادگار فلم ”محبتیں“ کی اداکارہ پریتی جھنگیانی کی فلمی دنیا سے دوری کی اصل وجہ سامنے آگئی ۔اداکارہ کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پران کی فلمی دنیا سے دوری پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اورمداحوں کی جانب سے پریتی کے موٹاپے کوفلمی دنیا سے دوری کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریتی جھنگیانی فلمی دنیا سے دوری کے باوجود تقریبات میں شرکت کرتی ہیں اور گزشتہ دنوں ایک تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں موٹاپے کے باعث انہیں پہچاننا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ پریتی جھنگیانی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز2000 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ”محبتیں“ سے کیا ۔ انہوں نے فلم میں سپورٹنگ کردار ادا کیا لیکن خوب شہرت حاصل کی۔
اداکارہ پریتی نے شہرت حاصل کرنے کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ”آوارہ پاگل دیوانہ“،”چاند کے پار چلو“شامل ہیں جبکہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔
پریتی جھنگیانی خوبصورت ہونے کے باوجود فلمی دنیا میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں اورفلموں میں سپورٹنگ کردار اداکرنے لگیں جس پر انہوں نے مقامی فلم نگری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا جو زیادہ سودمندثابت نہیں ہوا۔
اداکارہ پریتی نے 2008 میں طویل معاشقے کے بعد اداکارپروین دباس سے شادی کرلی اور فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی لیکن جلد ہی اداکارہ نے فلمی دنیا میں فلم ”حسینہ“ کے ذریعے واپسی کی لیکن انہیں ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑاتاہم اب موٹاپے نے انہیں فلمی دنیا کی کامیابیوں اور ناکامیوں سے بلکل دور کر دیا ہے اور وہ اپنے مداحوں کو صرف تقریبات میں ہی نظر آتی ہیں ۔

مزید :

تفریح -