عامر خان کی فلم ’ جو جیتا وہی سکندر‘ کی ہیروئن عائشہ جھلکا اب کہاں ہیں اور کیسی دکھتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی چکا چوند روشنی میں کتنے ہی ستارے ٹمٹائے اور امر ہوگئے لیکن بہت سے پھول ایسے بھی تھے جنہوںنے خوشبو تو خوب پھیلائی لیکن بہت جلد مرجھا گئے، ان مرجھانے والے پھولوں میں ایک نام ماضی کی معروف اداکارہ عائشہ جھلکا کا بھی ہے جو فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرکے آج کل گھر گھر ہستی میں لگی ہوئی ہیں اور ان کے مداحوں کو یہ جان کر سخت مایوسی ہوگی کہ ڈھلتی عمر نے ان کے نقوش بھی تبدیل کردیے ہیں۔
عائشہ جھلکا نے 1983 میں بننے والی فلم کیسے کیسے لوگ سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور 1992 میں بننے والی فلم ’ جو جیتا وہی سکندر‘ سے بھرپور شہرت حاصل کی۔ انہوںنے 2003 میں اپنی شادی سے پہلے تک بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کے طور پر اپنا لوہا منوایا لیکن شادی کے بعد انہوں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ شادی کے بعد 2010 تک انہوں نے سات سالوں میں صرف 10 فلموں میں ہی معمولی کردار ادا کیے جس کے بعد وہ چکا چوند کی دنیا سے مکمل طور پر کنارہ کش ہو گئیں۔
گزشتہ دنوں جو جیتا وہی سکندر فلم کی کاسٹ ممبئی میں دوبارہ سے اکٹھی ہوئی تو اس میں شرکت کیلئے عائشہ جھلکا بھی پہنچیں لیکن ان کے چاہنے والوں کو انہیں دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی ۔ اپنی منفرد مسکراہٹ کی اداکارہ اب ایک سنجیدہ چہرے اور مختلف نقوش کے ساتھ سامنے آئی تھیں جو مداحوں کیلئے حیران کن تھا۔ اداکارہ کے چہرے پر ڈھلتی عمر اور گھر گھر ہستی کا بوجھ واضح طور پر دیکھا گیا۔