دبنگ گرل سوناکشی ایک بار پھر ”دبنگ“ کے تیسرے سیکوئل کا حصہ بن گئیں

دبنگ گرل سوناکشی ایک بار پھر ”دبنگ“ کے تیسرے سیکوئل کا حصہ بن گئیں
دبنگ گرل سوناکشی ایک بار پھر ”دبنگ“ کے تیسرے سیکوئل کا حصہ بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک)فلم دبنگ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی دبنگ گرل سوناکشی سنہا ایک بار پھر’دبنگ“ کے تیسرے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور دبنگ گرل کے درمیان ناراضی کے باعث انہیں فلم کی کاسٹ سے باہر کردیا گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر انہیں فلم میں شامل کرلیا گیا جس کے بعد اب سوناکشی سنہا فلم ”دبنگ“ کے تیسرے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گی۔سلمان خان کے بھائی اور فلم کے پروڈیوسرارباز خان نے بھی سوناکشی سنہا کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوناکشی فلم کے تیسرے سیکوئل کا حصہ ہیں لیکن ان کے کردار کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم ممکن ہے کہ فلم میں ان کے ساتھ دوسری بھی ہیروئن جلوہ گر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سکرپٹ بھی تیار ہوگیا ہے ۔جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائےگا۔

مزید :

تفریح -