سر ویون رچرڈز کا نینا گپتا سے معاشقہ، بغیر شادی ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی

سر ویون رچرڈز کا نینا گپتا سے معاشقہ، بغیر شادی ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی
سر ویون رچرڈز کا نینا گپتا سے معاشقہ، بغیر شادی ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹرز اور فلمی ستاروں کی شادیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں ، بالی ووڈ کی بہت سی اداکاراﺅں نے کرکٹرز کے ساتھ اپنے گھر بسائے ہیں لیکن انہی جوڑوں میں سے ایک اداکارہ نینا گپتا اور ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویون رچرڈ کا بھی ہے جنہوں نے کبھی بھی شادی نہیں کی لیکن ایک بیٹی کے والدین بھی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق 1980 کی دہائی میں ویسٹ انڈین کرکٹر کی بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا سے بھارت میں ایک کرکٹ سیریز کے دوران ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کے پیار میں مبتلا ہو گئے۔ ایک کرکٹ سیریز سے شروع ہونے والا یہ تعلق کافی عرصہ چلتا رہا اور اسی دوران نینا گپتا حاملہ ہو گئیں۔ دونوں سٹارز نے ایک دوسرے سے شادی نہیں کی اور دوران حمل ہی دونوں کا بریک اپ ہو گیا۔ بعد ازاں نینا گپتا نے ایک بیٹی مسابا کو جنم دیا اور اسے اکیلے ہی پال پوس کر بڑا کیا۔

رنبیر کپور کا ایک اور معروف اداکارہ سے معاشقہ منظر عام پر آگیا، یہ کون ہے اور اس کا اجے دیوگن کے علاوہ کس کس سے معاشقہ رہ چکا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
ویون رچرڈز اور نینا گپتا کی بیٹی مسابا 1989 میں پیدا ہوئی تھیں اور اب وہ بھارت کی صف اول کی فیشن ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے 2015 میں خود سے 14 سال بڑے فلم پروڈیوسر مدھو مانتینا ورما سے شادی کرکے اپنا گھر بسایا جبکہ ان کی والدہ نینا گپتا نے بھی 2008 میں بھارتی بزنس مین ویوک مہرا کے ساتھ شادی کی تھی۔
بمبئی ٹائمز کو 2015 میں اپنی سالگرہ کے موقع پر دیے جانے والے انٹرویو میں نینا گپتا نے اعتراف کیا تھا کہ ان کا بغیر شادی کے ماں بننے کا فیصلہ غلط تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ” ایک بچے کو اکیلے سنبھالنا بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے، آپ کی اپنی خواہشات کی بھینٹ بچے کی بہت سی ضروریات چڑھ جاتی ہیں اور وہ والد کے پیار اور مکمل خاندانی زندگی سے محروم رہتا ہے“۔

میں اجے دیوگن کی وجہ سے آج تک غیر شادی شدہ ہوں :تبو
نینا گپتا نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا کہ جب وہ حاملہ تھیں تو ان کے دوستوں نے انہیں اسقاطِ حمل کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ کم عمر تھیں اور انہیں اپنے جوان ہونے کا زبھی غرور تھا اسی لیے انہوں نے مسابا کو جنم دیا۔
واضح رہے کہ نینا گپتا نے 80 کی دہائی میں بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ اب بھی مختلف فلموں اور ڈراموں میں نظر آتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کھل نائیک، سورگ، کل کی آواز، نظر جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

مزید :

تفریح -