سلمان خان کی ناراضگی: گلوکار ارجیت سنگھ کیلئے سختی کے دن لمبے ہوگئے، ایک اور فلم ہاتھ سے گئی،اب عاطف اسلم گائیں گے

سلمان خان کی ناراضگی: گلوکار ارجیت سنگھ کیلئے سختی کے دن لمبے ہوگئے، ایک اور ...
سلمان خان کی ناراضگی: گلوکار ارجیت سنگھ کیلئے سختی کے دن لمبے ہوگئے، ایک اور فلم ہاتھ سے گئی،اب عاطف اسلم گائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک)اداکار سلمان خان سے ناراضگی کے بعدبالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ کے سخت دن ختم ہونے میں ہی نہیں آرہے۔ایک کے بعد ایک فلم ان کے ہاتھوں سے نکل رہی ہے۔ اب ان کیلئے ایک اور غم کی خبر آگئی ہے معلوم ہوا ہے کہ اداکار ٹائیگر شروف کی فلم”فلائنگ جٹ“ کے لیے عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کیلئے ٹائٹل سانگ بھی ارجیت سنگھ نے گایا تھا جس کو اب تبدیل کر دیا گیا ہے اب ٹائٹل سانگ عاطف اسلم کی آواز میں گایا جائے گا۔اس سے پہلے سلمان خان کی ناراضی ارجیت سنگھ کو اس وقت مہنگی پڑی تھی جب گلوکار کی آواز میں گائے ہوئے گیت ”جگ گھومیا“ کوفلم”سلطان“ سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ راحت فتح علی خان نے گانا گایا تھا ۔ عاطف اسلم کو فلائنگ جٹ کیلئے گانے پر بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔دوسری طرف گلوکار ارجیت سنگھ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور فلم ڈائریکٹر سے گیت واپس لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم ان کوششوں میں انہیں تاحال ناکامی کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ گلوکار ارجیت سنگھ نے متعددبلاک بسٹر فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس میں کئی شہرہ آفاق گیت شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -