ورلڈکپ میں بھارت کی شکست ، سلمان خان پھر ’موقع موقع‘گانے لگے

ورلڈکپ میں بھارت کی شکست ، سلمان خان پھر ’موقع موقع‘گانے لگے
ورلڈکپ میں بھارت کی شکست ، سلمان خان پھر ’موقع موقع‘گانے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد بالی ووڈاداکارسلمان خان بھی ’موقع موقع‘ گانے لگے لیکن یہ طنز نہیں بلکہ بھارتی عوام کو دلاسہ دینے اور میڈیا گروپ کا کبڈی سے متعلق اشتہار ہے ۔
بھارت ابھی تک ورلڈکپ سے شکست کا غم غلط نہیں کرسکے بلکہ اپنا ہی بنایاگیا ’موقع موقع‘ گانا گلے پڑگیا لیکن اب کی بار سلمان خان بھی یہی موقع موقع گانے لگے ۔ بھارتی میڈیا کے ذریعے سامنے آنیوالے اشتہار میں بھارتی نوجوان غمگین چہروں کے ساتھ موجود ہیں اور ’آج در پہ چل کے آیاہے ‘ قوالی کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کے کرس گیل دروازہ کھولتے ہیں تو سلمان خان اندر داخل ہوکر ہاتھوں کے اشاروں سے ٹھمکوں کے ساتھ موقع موقع موقع موقع گانا شروع کردیتے ہیں اور نوجوانوں کے درمیان بیٹھ کر کچھ یوں گویاہوئے ، ’جب ایک جاتاہے تو دوسرآتاہے ۔ ۔ ۔ موقع‘۔
اب کونساموقع کے سوال کے جواب میں سلمان خان بولتے ہیں کہ اگلا موقع کبڈی ، کبڈی سیزن ٹو ہے ۔

مزید :

تفریح -