اداکارہ نور کی شوہر سے علیحدگی کے بعد ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

اداکارہ نور کی شوہر سے علیحدگی کے بعد ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر ...
اداکارہ نور کی شوہر سے علیحدگی کے بعد ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ نور بخاری اپنے چوتھے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرچکی ہیں جس کے بعد ان کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں اپنا گھر ٹوٹنے کا جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز پہلے اداکارہ نور بخاری نے اداکار ولی حامد خان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کا باقاعدہ اعلان انہوں نے فیس بک پر کیا تھا۔ اپنے چوتھے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد نور کی اپنے دوست بوبی جزاوی کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ ایک جھیل کنارے کھڑی ہو کر بالی ووڈ فلم کے گانے ” بریک اپ “ پر رقص میں مصروف ہیں اور انہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں اپنے گھر ٹوٹنے کا کوئی افسوس نہیں بلکہ وہ اس رشتے کے ختم ہونے پر خوش ہیں اور اسی خوشی میں جشن منا رہی ہیں۔
ویڈیو دیکھیں

مزید :

تفریح -