فلم دکھانے سے پہلے بھارتی ترانہ چلانا ضروری نہیں ہونا چاہئے:ودیا بالن
ممبئی (یو این پی)ودیا بالن نے کہا ہے کہ فلم دکھانے سے پہلے بھارتی ترانہ چلانا ضروری نہیں ہونا چاہئے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ودیا بالن کا سینماؤں میں فلم سے قبل بھارتی قومی ترانہ دکھانے سے متعلق کہناتھاکہ لوگوں کو حب الوطنی پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور وہ ذاتی طور پر سمجھتی ہیں کہ فلم دکھانے سے پہلے قومی ترانہ پلے ہونا ضروری نہیں ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سکول میں نہیں ہیں جہاں دن کا آغاز قومی ترانے سے کیا جاتا ہے۔
سری لنکا ن نے انڈر 19اور اے ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا