مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش جاری

مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش جاری
مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،محکمہ موسمیات نے پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اورکالام میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،استور کے پہاڑی علاقوں میں 2روز سے ہلکی اور تیز بارش جاری ہے اورشہری علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان،بہاول پور،میر پور خاص ،سکھر ،سبی قلات اور نصیر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔3سے 5ستمبر کے دوران ہزارہ ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،لاہور ،ساہیوال ڈویژن اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

مزید :

ماحولیات -