آج اسلام آباد ، پشاور اور کشمیر سمیت مختلف مقامات پر بارش ، پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے : محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

آج اسلام آباد ، پشاور اور کشمیر سمیت مختلف مقامات پر بارش ، پہاڑوں پر برفباری ...
آج اسلام آباد ، پشاور اور کشمیر سمیت مختلف مقامات پر بارش ، پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے : محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔

فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کا مزید کہنا ہے کہ آج صبح اور شام کے اوقات میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں گرد آلود دھند( smog)/دھند (fog) پڑنے کا امکان ہے۔” نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارش کی توقع ہے اس لیے گرد آلود دھند( smog)اور دھند (fog) کا سلسلہ جاری رہے گا“۔شہری علاقوں میں گرد آلود دھند( smog)/دھند (fog) کثیر مقدار میں فضا میں موجود رہنے کا امکان ہے۔

سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکا 

گرد آلود دھند( smog)کے ذرات آنکھوں/ گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشواری کاباعث بن سکتے ہیں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود دھند ( smog)/دھند (fog) کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیر 06، کالام02 اور دروش میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ فیصل آباد، سرگودھا اور لاہور ڈویژن کے علاقوں میں سموگ/دھند پڑی۔

خاران میں نامعلوم سمت سے ایف سی چوکیوں پر راکٹ حملے

ترجمان کے مطابق آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو، ہنزہ 01، گلگت01،قلات اور استور 02 جبکہ لاہور میں کم سے کم 14، اسلام آباد 13، کراچی 19، پشاور 15، کوئٹہ 07، ہنزہ 01جبکہ گلگت اور چترال میں 04ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش ہونے سے فضاءمیں چھائی ہوئی آلودگی اور دھند کا بھی خاتمہ ہو جائے گا اور موسمی بیماریوں سے بھی جان چھوٹ جائے گی ۔ بارش نہ ہونے اور خشکی کے باعث لوگ گلے اور انکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ گزشتہ تین روز سے فضاءمیں چھائی ہوئی آلودگی اور دھند نے بھی لوگوں کو آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا کر رکھا ہے ۔