محکمہ موسمیات نے اگلے 7روز کے دوران ملک میں بارشوں کی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق کے مطابق آئندہ 24گھنٹوؓں کے دوران بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن)،کوئٹہ، ژوب ڈویژن، خیبرپختونخوا ،فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔
سڈنی ٹیسٹ : آسٹریلیا کے 538کے تعاقب میں پاکستان کے 8کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے، فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ،فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا اورپنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ:ایبٹ آباد35، دیر 32،بالاکوٹ20، پٹن 12، لوئیر دیر ، پارہ چنار 06، چترال 05، چراٹ ، سیدو شریف ، مالم جبہ 04،پشاور (سٹی)03،کوہاٹ، دروش 02، پنجاب: اسلام آباد ( زیروپوائنٹ23، سیدپور13، گولڑہ 26، بوکڑہ 20)، راولپنڈی (راولپنڈی (چکلالہ17، شمس ا?باد14 )، مری 11، کامرہ 08، سیالکوٹ 01۔ گلگت بلتستان : گوپس09۔کشمیر : گڑھی دوپٹہ26، مظفرآباد 25،راولاکوٹ میں08 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کالام 09، مالم جبہ 04، مری 03 دیر 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
محمد فاروق نے بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: گلگت بلتستان(سکردو منفی11،گوپس منفی06،استور،بگروٹ منفی03،ہنزہ منفی02 )، ?فاٹا: پاراچنار منفی05، بالائی خیبرپختونخواہ ( کالام منفی04،مالم جبہ منفی03، دیر منفی 02)، شمالی بلوچستان (قلات منفی01) ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔