آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات

ماحولیات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقوں دیر میں 03، کالام 02، دروش01 جبکہ گلگت بلتستان کے علاقے بگروٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق چھور ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہید بینظیرآباد ، پڈعیدن،سکھر، روہڑی اور رحیم یارخان میں بھی شدید گرمی پڑی اور یہاں درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔