اسلام آباد اور گردونواح میں 5شد ت کا زلزلہ ،جانی یا مالی نقصا ن نہیں ہوا :محکمہ موسمیات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آبا داور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور نواح میں 10بجکر 59منٹ پر 5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جو ایک منٹ تک جاری رہے ۔زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور گہرائی 28کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نقصانات کا پتہ لگانے کیلئے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔