رواں ہفتے ملک کے کسی حصے میں بارش کا امکان نہیں : محکمہ موسمیات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کر دی ۔
فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور اس دوران ملک کے کسی بھی حصے میں بارش کا امکان نہیں ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
انہو ں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: استور منفی12، کالام منفی10، گوپس، سکردو منفی05، دیر، چترال، بگروٹ، مالم جبہ منفی 04، راولاکوٹ، ہنزہ، دروش منفی03، کوئٹہ، ژوب منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور میں 08، اسلام آباد 04،کراچی 13،پشاور 06،کوئٹہ منفی 02، چترال منفی 04اورہنزہ میں منفی 03رہنے کا امکان ہے ۔