2017ءکا پہلاچاند گرہن آج رات 3بجے لگے گا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)2017ءکا پہلاچاند گرہن آج رات 3بجے لگے گا ۔
2017ءکا پہلا چاند گرہن آج رات 3بجے لگے گا ،پاکستان میں اسے جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا،پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 3 بجے کے بعد ہوگا، پونے 6 بجے چاند گرہن عروج پر ہوگا۔
چاند کو گرہن لگنے کا عمل 4 گھنٹے سے زائد رہے گا، پاکستان میں یہ جزوی طور پر لگے گا، ناسا کے مطابق یہ گرہن امریکا کے جنوبی حصوں، خاص طور پر برازیل، یورپ، افریقہ اور ایشیا کے مغربی حصے میں نظر آئے گا۔
اجلاس کے دوران جنوبی افریقا کا پارلیمنٹ باکسنگ رنگ بن گیا،ارکان میں مکے بازی
یاد رہے کہ چاند گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب زمین گردش کے دوران چاند اور سورج کے درمیان آجائے۔ اس وقت زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے اور چاند تاریک ہوجاتا ہے۔
رواں سال کا دوسراچاند گرہن 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب ہوگا،رواں ماہ 26 فروری کو سورج گرہن بھی واقع ہوگا جبکہ دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہوگا۔