قلات اور گرد و نواح میں 3 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ماحولیات

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز قلات سے 35 کلومیٹرمشرق میں تھا۔زلزلے کی گہرائی تقریباً25کلومیٹرزیرزمین تھی۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں آنے والے زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔