سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ
سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) شہراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات شہر اور گردو نواح میں شام ساڑھے 6 بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے مقامی آباد ی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر سوات میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین اور اس کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد ہے۔ سوات کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے چترال، دیر ، کوہستاناور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔