جمعہ سے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

جمعہ سے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا ...
جمعہ سے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ ہفتہ اور اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر غلا م مرتضیٰ کے مطابق جمعہ سے سوموار کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)میں کہیں کہیں ۔جمعہ اور ہفتہ کے روز شمالی بلوچستان (کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژن) چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی امید ہے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم تاہم بالائی فاٹا، مالاکنڈ ، ہزارہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا مگر مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔کالام میں 01 ملی میٹر بارش، جبکہ بنڈوگول03 اور گولین02 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:سکردومنفی13، پاراچنار، استورمنفی 05، گوپس، مالم جبہ منفی04، قلات، بگروٹ منفی02، میرکھانی، راولاکوٹ، ہنزہ منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -