آج پنجاب ، کے پی کے اور کشمیر سمیت بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے : محکمہ موسمیات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے آج کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، مالاکنڈ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، سرگودھا ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محمد فاروق کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم مکران، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، ہزارہ ڈویڑن میں بوندا باندی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع، بم ڈسپوزل سکواڈ طلب
گزشتہ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے بارش کوئٹہ (شیخ ماندہ)16، خضدار06، پاراچنار05، لیہ02، کالام، ژوب، چترال01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: استور، مالم جبہ، سکردو، کالام منفی 02، گوپس منفی 01جبکہ لاہور میں کم سے کم 10، اسلام آباد 07، کراچی 18،پشاور 09، کوئٹہ اور گلگت میں 05،چترال 04اور ہنزہ میں 01ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔