آج سے سوموار تک بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر بارشوں کی توقع ہے: محکمہ موسمیات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج سے خیبر پختونخو، فاٹا،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے سوموار کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان ، شمالی بلوچستان (کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن)میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، کوئٹہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ خیبرپختونخوا: دیر 21، پاراچنار17، کالام، میرکھانی16، پٹن13، بالاکوٹ10، چترال08، دروش07، سیدوشریف05، مالم جبہ04، لوہردیر01، کاکول 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ07، مظفرآباد05، راولاکوٹ02، گلگت بلتستان: سکردو03، استور، گوپس، بگروٹ02، پنجاب: مری 03، بلوچستان: کوئٹہ01ملی میٹر بارش، جبکہ بنڈوگول 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:پاراچنار منفی 07، مالم جبہ منفی03، سکردو، گوپس منفی02، بگروٹ منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔