آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا:محکمہ ...
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ٗمظفرآباد 19، راوالاکوٹ09 گڑھی دوپٹہ 08، کوٹلی 02، خیبرپختونخوا کے علاقوں بالاکوٹ 06، مالم جبہ 05، بنوں 03، کاکول، کالام، لوئر دیر01، پنجاب کے اضلاع گجرات 03، گوجرانوالہ، مری، سیالکوٹ ائیرپورٹ 01، گلگت بلتستان کے علاقوں گوپس میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ہفتہ کو روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت ٗ قلات منفی 05، کوئٹہ منفی 02، سکردو ، مالم جبہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید :

ماحولیات -