سوات اور گردو نواح میں 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردو نواح میں 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
سوات اور گردو نواح میں 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 3.6 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز پاکستان اور تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔

مزید :

ماحولیات -