محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت بعض مقامات پر بارش کی نوید سنا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2روزکے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق گزشتہ رو ز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم راولپنڈی،کوئٹہ ڈویژن اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں گرج چمک کے ہلکی ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا :پارہ چنار،کالام 02،دیر، بنوں، چراٹ، پشاور 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق استور میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔