کویت میں تاریخ کاسب سے زیادہ درجہ حرارت 54ڈگری ریکارڈ

کویت میں تاریخ کاسب سے زیادہ درجہ حرارت 54ڈگری ریکارڈ
کویت میں تاریخ کاسب سے زیادہ درجہ حرارت 54ڈگری ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عرب ملک کویت میں درجہ حرارت ریاست کی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ،شہری گھر میں محصوص ہو کر رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کویت میں گرمی کی لہر انتہا کو پہنچ گئی ہے جہاں ریاست کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 54ڈگری ریکارڈ کیا گیاہے ،یہ درجہ حرارت تقریبا دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے ۔
کویت کے شمال مغرب میں واقع علاقے میتری باہ میں موسم کی صورتحال جاننے کیلئے بنائے جانے والے سٹیشن پر یہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ دوسری جانب ہمسایہ ملک عراق میں اسی دن درجہ حرارت 53.9ڈگر ریکارڈ کیا گیاہے ۔
تاہم اگر اس درجہ حرارت کی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی جانب سے تصدیق کر دی جاتی ہے تو یہ دنیا میں ریکارڈ کیے جانے والے والے اب تک کے سب سے زیادہ درجہ حرارت ہوں گے ۔آفیشل ریکارڈ کے مطابق اب تک زمین پر ریکارڈ کیے جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت 56.7ڈگری ہے جو کہ 10جولائی 1913میں کلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں ریکارڈ کیا گیاتھا ۔تاہم ماہرین کا کہناہے کہ اس وقت درجہ حرارت ماپنے والے آلات اس قدر جدید نہیں تھے جتنے آج ہیں تاہم اس وقت درجہ حرارت ریکارڈ کرنے میں غلطی کی گنجائش موجود ہے ۔

مزید :

ماحولیات -