آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، کوئٹہ ڈویژن میں بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات نے واضح کر دیا

آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، کوئٹہ ڈویژن میں بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات ...
آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، کوئٹہ ڈویژن میں بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات نے واضح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم کوئٹہ ڈویژن میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کو ئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

محمد فاروق کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: کالام منفی08، گوپس،استورمنفی05، پارہ چنار منفی04، دیر، ہنزہ، مالم جبہ، بگروٹ منفی 03، سکردو، قلات، راولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور میں کم سے کم 10، اسلام آبا د05، کراچی 13،پشاور 08،گلگت اور چترال میں 02اور ہنزہ میں منفی 03تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -