ماﺅنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کے لیے مہم میں بھارت شامل نہیں ہوگا،خود یہ کام کریں گے:نیپال
کھٹمنڈو(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپال کا کہنا ہے کہ ماﺅنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کے لیے مہم میں بھارت شامل نہیں ہوگا،خود پیمائش کرنا چاہتے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کا کہنا ہے کہماﺅنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کے لیے مہم میں انڈیا کے حکام کی شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
نیپال کے سروے ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا ہے کہ ان کے ملک نے انڈیا کی شمولیت کی حامی نہیں بھری، جوکہ سروے آف انڈیا کے دعوے کے برعکس ہے۔
اعلیٰ اہلکار کا کہنا تھا کہ نیپال ماﺅنٹ ایورسٹ کی پیمائش خود کرنا چاہتا ہے۔
زلزلے سے ماﺅنٹ ایورسٹ میں کیا تبدیلی آئی؟سروے آف انڈیا کا دوبارہ پیمائش کا اعلان
اس سے قبل سروے آف انڈیا نے اعلان کیا تھا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیماﺅنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کے ذریعے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا دو سال قبل نیپال میں آنے والے زلزلے سے اس کی اونچائی میں کوئی تبدیلی آئی ہے یا نہیں۔