شدید بارشیں اور برف باری ،محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا

شدید بارشیں اور برف باری ،محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا
شدید بارشیں اور برف باری ،محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہونے والی شدید بارشوں اور برف باری کے سلسلے کے باعث ہائی الرٹ جاری کردیا گیا،ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا موثرنظام آئندہ2سے3روزتک جاری رہے گا،مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان بھی ہے۔

ماﺅنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کے لیے مہم میں بھارت شامل نہیں ہوگا،خود یہ کام کریں گے:نیپال
محکمہ موسمیات کے مطابق مری،گلیات اور گلگت بلتستان میں آئندہ 2 روز تک شدید برفباری کا امکان جبکہ دریائے کابل اورمعاون دریاوں میں سیلاب اورپہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ لاحق ہے۔خضدار، مکران، کیچ،پنجگور،راشک،خاران سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج اور کل رات زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں بدھ اور جمعرات کو بارش ہو گی ، بالائی کے پی اورفاٹا میں آج رات اور کل بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری ہوگی۔ بدھ کو سندھ کے اکثر علاقوں میں بھی بارش وقفے وقفے سے برسے گی اور کراچی میں بھی کل ہلکی ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کوئٹہ،ژوب ، قلات ڈویڑن ، چترال شانگلہ،ناران، کاغان اور ہزارہ ڈویڑن میں 25 اور26 جنوری کو شدید برفباری کاامکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -