3روز تک میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم، آج لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مزید بارشوں کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

3روز تک میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم، آج لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ...
3روز تک میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم، آج لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مزید بارشوں کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگاتاہم آج شام/رات مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش جبکہ سکھر، حیدر آباد، میرپور خاص ڈویژن اور جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں گردآلود ہوائیں/آندھی چلنے کاامکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگاتاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش( کشمیر) گڑھی دوپٹہ53، راولاکوٹ17، مظفر آباد06، کوٹلی05، (پنجاب) لاہور (سٹی25، ائیر پورٹ12)، فیصل آباد21، گوجرانوالہ20، سرگودھا16، جھنگ11، مری05، سیالکوٹ کینٹ04، ائیر پورت01)، اسلام آباد، منگلا03، راولپنڈی، منڈی بہاﺅلدین01،( خیبر پختونخواہ) سیدو شریف20، پٹن16،چراٹ13، ڈی آئی خان، دروش13، کاکول12، پاراچنار12، کالام11، بالاکوٹ07، میرکھانی06، دیر04، بنوں، مالم جبہ03، لوئر دیر01،( گلگت بلتستان:)استور، گوپس04، بونجی03، گلگت02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: لاڑکانہ50، جیکب آباد، سکھر، موہنجودڑو49، روہڑی48، سبی، شہید بینظیر آباد، دادو، پڈعیدن 47 اور آج لاہور میں کم سے کم 19، اسلام آباد 21، کراچی 28، پشاو ر19، کوئٹہ 14، گلگت 15، چترال 13اور ہنزہ میں 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید :

ماحولیات -