آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم ،لاہور میں پارہ 39ڈگری تک جانے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔بالائی فاٹا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مکران اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لسبیلہ میں08جبکہ خضدار میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد میں 47، جیکب آباد 46، دادو، لاڑکانہ، سکھر، پڈعیدن، رحیم یارخان، دالبندین 45ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 24اور زیادہ سے زیادہ 39، اسلام آباد 19اور 36، کراچی 28اور زیادہ سے زیادہ 36،پشاور میں کم سے کم 22اور زیادہ سے زیادہ 38،کوئٹہ 18اور 35،گلگت میں 13اور 33جبکہ ہنزہ میں کم سے کم 14اور زیادہ سے زیادہ 34ڈگری سینٹی گریڈ تک جا نے کاامکان ہے۔