پاپوا نیو گنی کے ساحلی علاقے میں 6.3شدت کا زلزلہ ، سونامی کا خطرہ نہیں : امریکی جیولوجیکل حکام

ماحولیات

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاپوا نیو گنی کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

امریکی جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اس سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔زلزلہ علل صبح 5 بجکر 38منٹ پر آیا جس کا مقام پاپوا نیو گنی سے 128کلو میٹرجنوب مشرق میں تھا جبکہ اس کا مرکزاور گہرائی 6.6کلو میٹر تھا ۔
امریکی جیو لوجیکل حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی شخص کے زخمی ہونے کی خبر ہے جبکہ زلزلے کی وجہ سے شہر میں سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔