محکمہ موسمیات نے آج لاہور اور اسلام آباد سمیت بیشتر مقامات پر بارش کی پیشن گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آج لاہور اور اسلام آباد سمیت بیشتر مقامات پر بارش کی پیشن ...
محکمہ موسمیات نے آج لاہور اور اسلام آباد سمیت بیشتر مقامات پر بارش کی پیشن گوئی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخوا، سرگودھا، لاہور، ڈی جی خان، سبی، نصیر آباد، میرپورخاص،سکھر ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ترجمان محمد ایاز کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، مردان، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، میرپور خاص، حیدر آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو اور تربت میں 44، دالبندین، سبی ، نوکنڈی43، موہنجودڑو، لاڑکانہ، روہڑی 42 ڈگری جبکہ لاہور اور کراچی میں کم سے کم27،اسلام آباد 24،پشاور 26، کوئٹہ اور گلگت 19جبکہ چترال میں 21ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔