اگلے 2روز کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، لاہور میں پارہ36ڈگری تک جانے کا امکان ہے:محکمہ موسمیات

اگلے 2روز کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، لاہور میں پارہ36ڈگری تک جانے کا ...
اگلے 2روز کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، لاہور میں پارہ36ڈگری تک جانے کا امکان ہے:محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخواہ، فاٹا اور کشمیر، جنوبی پنجاب (ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق گزشتہ روز سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ڈی جی خان، میرپور خاص ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی اورسکھر میں44، سبی، دالبندین43 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم28اور زیادہ سے زیادہ 36،اسلام آباد 23اور32،کراچی 27اور31،پشاور 26اور 36،کوئٹہ میں کم سے کم 20اور زیادہ سے زیادہ 36،گلگت 17اور38جبکہ چترال میں کم سے کم 24اورزیادہ سے زیادہ 27ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔