عید کے روز شدید گرمی کے بعد لاہور میں بارش کا سلسلہ جاری ، عید کا مزہ دوبالا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عید کے روز شدید گرمی کے بعد بادلوں نے لاہور میں برسنا شروع کر دیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم سہانا ہو گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابر رحمت نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی سچ ثابت کر دی ، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور بارش کے ساتھ ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہیں جنہوں نے عید کا مزہ دوبالا کر دیا جبکہ 2 روز سے جاری حبس کا بھی خاتمہ ہوا ہے۔
لاہور کے علاوہ گجرات اور منڈی بہاﺅ الدین سمیت گردونواح میں بھی بارش جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔