اگلے 2روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

اگلے 2روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ...
اگلے 2روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا ، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محمد فاروق کے مطابق اگلے 2روز کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا ،کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، مردان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

گزشتہ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم کوئٹہ ، قلات، مکران، ڈی جی خان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ بلوچستان: قلات 08، نوکنڈی03، کوئٹہ02 ، اوماڑہ، بارکھان، پنجگور01، پنجاب: کوٹ ادو05، جھنگ، ڈی جی خان 02، گوجرانوالہ، سیالکوٹ01، سندھ: جیکب آباد میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

انہوں نے مزید بتایا کہ آج گوپس منفی04، پاراچنار منفی 03، کالام منفی 02، بگروٹ اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور میں کم سے کم 12، اسلام آباد 09، کراچی 19،پشاور 10، کوئٹہ اور گلگت میں 06، چترال 03اور ہنزہ میں 01تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -