محکمہ موسمیات نے آج پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کر دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، ژوب، میرپورخاص ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
فورکاسٹسنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق گزشتہ روز سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سکھر، لاڑکانہ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ژوب، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی میں45، دالبندین44، سبی، رحیم یارخان43 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 28، اسلام آباد 24، کراچی 27،پشاور 26، کوئٹہ21،گلگت 18اور چترال میں 23ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔