آئندہ 48گھنٹوں کے دوران لاہور اور اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران لاہور اور اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کی ...
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران لاہور اور اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران کشمیر،بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان، کوہاٹ ڈویژن)، میر پور خاص، حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کر دی ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی ،لاہور، فیصل آباد، پشاور، کوہاٹ، قلات، حیدر آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی اور دالبندین میں 45، دادو 44، سبی، سکھر 43 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 25، اسلام آباد اور پشاور میں26، کراچی 27،کوئٹہ اور گلگت میں 19جبکہ چترال میں 23ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔