آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ...
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

فورکاسٹنگ آفیسر رقیہ محمود کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

عمران خان کی بنی گالہ کے باہر تعینات پولیس اور ایف سی جوانوں سے ملاقات ، کارکنوں کو بلاوجہ گرفتار نہ کرنے کی ہدایت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
رقیہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردومنفی03، قلات منفی 01، گلگت،استور01ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 16، اسلام آباد 11، کراچی 19، پشاور 13، کوئٹہ 02، گلگت 01، چترال 08 اور ہنزہ میں 03ڈگری تک رہنے کا امکا ن ہے ۔

مزید :

ماحولیات -