آج لاہور ، اسلام آباد ، پشاور اور کشمیرسمیت بیشتر مقامات پر مزید بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

آج لاہور ، اسلام آباد ، پشاور اور کشمیرسمیت بیشتر مقامات پر مزید بارشوں کا ...
آج لاہور ، اسلام آباد ، پشاور اور کشمیرسمیت بیشتر مقامات پر مزید بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج (شام/رات)بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)،اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، مردان ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن پر تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ، نصیر آباد ڈویژن)،فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے رہنما جماعت اسلامی میر قسیم علی کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کر دی، مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ، سرگودھا، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب:منڈی بہاوٰالدین 73، منگلا45، لاہور( سٹی37، ائیرپورٹ15)، سرگودھا (سٹی 35، ائیرپورٹ 27)، راولپنڈی( چکلالہ 19، بوکرہ06،شمس آباد 02)،یو نیورسٹی آف پنجاب 16،اسلام آباد( سیدپور 10، زیروپوائینٹ 04)، گوجرانوالہ، چکوال09، جہلم 07، سیالکوٹ (کینٹ) 06، مری، جوہر آباد 01۔خیبرپختونخوا:رسالپور 31، بالاکوٹ، دیر 10، مالم جبہ 09، سیدو شریف 08، کالام، لوئیر دیر 05،پشاور (سٹی ) 03، کاکول 01۔کشمیر: مظفرآباد 12، راولاکوٹ 08، گڑھی دوپٹہ 06، کوٹلی 01۔ گلگت بلتستان:استور03، سکردو میں 01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ،پولیس نے سابق گورنر غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت 43، نوکنڈی، دالبندین، بھکر، نورپورتھل 40 جبکہ آج لاہور میںکم سے کم 22، اسلام آباد 21، کراچی 28، پشاور 24، کوئٹہ اور ہنزہ 13، چترال 15اور گلگت میں 17ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -